بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، ملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی اور صوبے کا ملک کے کئی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔طوفانی بارشوں کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ منہ زور ریلے سب کچھ بہاکر لے گئے، مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔
ضلع چمن اور قلعہ عبداللہ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ زمان آباد میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور طوفانی ہواؤں سے سولر پینلز بھی اڑ گئے۔
جعفر آباد میں بجلی کے کھمبے گرگئے۔ کوئٹہ چمن ریلوے لائن سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں ٹرین سروس معطل ہوگئی۔
مستونگ بھی ڈوب گیا، مختلف حادثات میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ کئی علاقوں میں مکانات کو نقصان پہنچا۔ مستونگ کے علاقے کردگاپ میں سیلابی ریلے میں خاتون بہہ گئی جن کی لاش نکال لی گئی ۔
مچھ میں موسلادھار بارش سے بولان قومی شاہراہ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ ہرک کازوے کے مقام پر سیلابی ریلے کے باعث متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔
این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے کے باعث بلوچستان کا ملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا، لوگ بولان شاہراہ پر سفرکرنے سے مکمل گریز کریں۔ سیلابی ریلوں کے باعث کوئٹہ تفتان سبی شاہراہیں بند ہوگئیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیرملکی کوچز اپنی مدت پوری کیوں نہیں کر پاتے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا سفر 7…

12 mins ago

بادشاہ چارلس اور ملکہ کیملا کا بھارت کا خفیہ دورہ، معاملہ کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ملکہ کیملا حال…

29 mins ago

’اندر سے مر چکی ہوں‘ ٹک ٹاکر مناہل ملک کا جذباتی پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل…

41 mins ago

بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے شعیب اختر سے ہاتھ جوڑ کر معافی کیوں مانگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے پاکستان کے عوام اور کرکٹرز کے…

51 mins ago

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل: حکمراں اتحاد اور اپوزیشن نے 2،2 ارکان کے نام فائنل کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے حکمراں اتحاد اور اپوزیشن کی جانب…

60 mins ago

پاک بھارت خواتین مارشل آرٹس فائٹرز پہلی مرتبہ مدمقابل، پاکستانی انیتا کریم کا پلہ بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراٹے کمبیٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اگلے ایونٹ میں…

2 hours ago