بلاول کی بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات اور اقدامات پر وزیراعلیٰ سے رپورٹ طلب

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے صوبے میں جاری بارشوں کے سبب ہونے والے نقصان اور صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین کی امداد کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے سندھ کے مختلف علاقوں میں جاری شدید بارشوں میں ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ انہیں سکھر، لاڑکانہ اور خیرپور سمیت صوبے بھر میں ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی رپورٹ دی جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنز ایک بار پھر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا شکار ہوئے ہیں۔ انہوں نے سکھر اور لاڑکانہ کے میئرز کو ہدایات دیں کہ مذکورہ شہروں کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کے فوری اخراج کو یقینی بنایا جائے۔

بلاول بھٹو نے ہدایات دیں کہ خیرپور ضلع میں ڈیم کے بند میں شگاف کے معاملے پر فوری تحقیقات کرائی جائیں اور یہ یقینی بنایا جائے کہ نقصان کم سے کم ہو اور متاثرین تک فوری امداد بھی پہنچے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے زور دیا کہ محکمہ ریلیف اینڈ ریہبلیٹیشن اور صوبائی ڈزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بارش متاثرین کی امداد کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ انہوں نے بارش متاثرین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بارش متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

Recent Posts

سعودی عرب میں 100 غیر ملکیوں کو سزائے موت، کتنے پاکستانی شامل؟

سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں رواں برس پاکستانی سمیت 100 سے زائد افراد کو پھانسی…

8 mins ago

چاہتا ہوں مذاکرات ہوں، کوئی حل نکلے اور عمران خان کی رہائی ہو، شیخ رشید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنہوں نے…

29 mins ago

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں کتنے مقدمات درج، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے…

35 mins ago

24 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کیلئے خصوصی کنٹینر تیار، ساؤنڈ سسٹم نصب

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے لیے خصوصی…

51 mins ago

شہری علاقوں میں دہشتگردی کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا،مذاکرات کیلئے ریاست اور حکومت کے دروازے کھلے ہیں: سرفرازبگٹی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نےکہا ہے کہ خطے میں صرف بلوچستان میں…

59 mins ago

اپنا مارے گا

تحریر:حمیراعلی ہمارے ہاں بچوں کے رشتے کرتے ہوئے اپنے خاندان کو ترجیح اس بنا پر…

1 hour ago