منصوبہ تیار! پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ کرنے کی تیاریاں، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں جلد بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے . اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم نے بجٹ پر خدشہ ظاہر کیا تھا کہ تباہی سرکار پیٹرول 130 روپے فی لیٹر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں جلد بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے .

انہوں نے کہاکہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے کا ہوشربا اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، 30 دن کے اندر پیٹرول کی قیمتوں میں یہ تیسرا بڑا اضافہ ہوگا، پہلی ہی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 1.21 فیصد اضافے کے ساتھ 12.94 فیصد ہو چکی ہے . انہوںنے کہاکہ عالمی بینک بھی کہہ رہی کہ رواں سال مجموعی مہنگائی کی شرح 9 فیصد سے زائد ہوگی . انہوں نے کہاکہ خدارا ملک پر رحم کریں، عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کر سکتی . . .

متعلقہ خبریں