گوادر(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مسلم ذکری انجمن رجسٹرڈ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا کہ بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ قابل نوجوانوں کی زندگیاں محفوظ نہیں، تعلیم یافتہ بلوچ نوجوانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ فوری بند کیا جائے۔ڈی سی زاکر بلوچ کا قتل کسی سانحہ سے کم نہیں، بلوچستان کے حالات بدتر ہورہے ہیں اور حکمرانوں کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی، زاکر بلوچ ایک عام بلوچ نوجوان نہیں بلکہ ایک زمہ دار شہری کے ساتھ وہ ضلع پنجگور کے ڈپٹی کمشنر بھی تھے۔ ڈی سی پنچگور کو دن دھاڑے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جوکہ انتہائی تشویش ناک بات ہے۔ بلوچستان میں گذشتہ کئی برسوں سے ہونہار و قابل نوجوانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔زاکر بلوچ کا قتل ریاستی اداروں، حکومت بلوچستان سمیت سیکورٹی فورسز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ زاکر بلوچ کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔زاکر بلوچ کے قاتلوں کو فوری طور گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائیں ۔حکومت بلوچستان ،سیکورٹی فورسز بلوچستان میں امن و امان قائم کرنے میں یکسر ناکام ہوچکے ہیں ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…