خضدار میں ڈھائی ماہ کے دوران 157 ملزمان گرفتارکیے گئے، پولیس نے رپورٹ جاری کردی


خضدار(قدرت روزنامہ)سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس خضدار عبدالعزیز جکھرانی نے کہا ہے کہ یکم جون تا 15 اگست 2024 تک خضدار پولیس نے ماضی امن وامان کو برقرار رکھتے ہوئے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکرشہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق یکم جون 2024 سے اب تک 99 مقدمات درج ہوئے، خضدار پولیس نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے 157 ملزمان گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز شروع کردیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں 106 اشتہاری، غیرقانونی اسلحہ سمیت 12 دیگر مفرور ملزمان، 13 منشیات فروش، 2 جرائم پیشہ افراد اور دیگر 23 افراد شامل ہیں۔ ان خیالات کااظہار ایس ایس پی خضدار عبدالعزیز جکھرانی نے اپنے دفترمیں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ایس ایس پی نے پریس کانفرنس میں خضدار پولیس کی ڈھائی ماہانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مورخہ 18 جولائی بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے مقام پرتین نامعلوم الاسم ملزمان نے اسلحہ کے زورپرایک لیڈی ڈاکٹر سے ایک کار گاڑی موبائل فون والٹراساو¿نڈ چھین کرلے گئے یہ کیس ہمارے لئے ایک چیلنج تھا ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایک ٹیم جس میں سی آئی ایس پولیس ایس ایچ او صدر تھانہ اوردیگرآفسران کوشامل کرکے تشکیل دی گئی جس نے ملزمان کو ٹریس کرکے دن رات محنت کرکے ملزمان کا سرغنہ عبدالباری بارانزئی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضےسے لیڈی ڈاکٹر کا چھیناگیا موبائل اوروقوع میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمدکرلیاجبکہ ملزم کے دیگر ساتھی کوئٹہ کے رہائشی ہیں گرفتارمزم کے ساتھ ملکرڈکیتی کے بعد کوئٹہ فرارہوچکے ہیں ٹیم ملزمان کی گرفتاری وچھینی گئی کارگاڑی کی برآمدگی کیلئے سرتوڑکوشش جاری رکھی ہوئی ہے امید ہے جلد ملزمان گرفتارکرکے قانوں کےکٹہرے میں لاکرکیفرکردارتک پہنچاکرسائل کو انصاف فراہم کریں گے ایس ایس پی نے کہا اس کے علاوہ 28 جون کو سول کالونی میں ایک کارگاڑی چوری ہوا اطلاع پر پولیس نے بروقت کاروائی کرکے تمام زرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کے خلاف گھیراتنگ کردیا ملزمان نے گاڑی کوشک ایریا میں چھوڑکرفرارہوگئے کارگاڑی برآمد کرکے حوالہ مالک کردیاگیا مزید برآن ایس ایس پی نے کہا کہ آفیسرکالونی خضدارسے نامعلوم ملزمان نے گھرسے موبائل فون ونقدی چوری کرکے لے گئے تھے سی آئی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل اورانکے ساتھی کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون اورنقدی برآمد کرکے بعدازتفتیشں کیلئے ملزمان کو سنیٹرل جیل منتقل کردیاگیاایس ایس پی پولیس نے پریس کانفرنس کے زریعے خضدار پولیس کی ڈھائی ماہانہ رپورٹ میں کہاگیا کہ خضدار پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں عوام اور وطن عزیز کی کامیابی ہے عوام کے اعتماد اور یقین کی بدولت پولیس اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہی ہے اور خصوصاً خضدار کےامن وامان کی بحالی اور جرائم پیشہ افراد کے سرکوبی کیلئے ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف زرکون کے خصوصی تعاون کا مشکور وممنوں ہیں جس نے خضدارپولیس کے ساتھ لیویز فورس کےاہلکاروں کو شامل کرکے ہر محاذ پر پولیس کاساتھ دیکر خضدار کے امن وامان کو بحال رکھنے میں اہم کردارادا کیاہے آخر میں ایس ایس پی پولیس نے کہا خضدارپولیس آئندہ بھی عوام کی جان ومال کے حفاظت کیلئے چوکس ہیں عوام کی خدمت صحیح معنوں میں کرکے عوام کی عزت وآبرو اورجان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

Recent Posts

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

1 min ago

آئی ایم ایف نے 37 ماہ کے لیے7 ارب ڈالر کے توسیعی پیکیج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2024 آرٹیکل…

8 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ…

17 mins ago

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم…

30 mins ago

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

43 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

1 hour ago