اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت کے ترجمان نے گورنر کامران ٹیسوری سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے معاملے پر وزیراعظم کے سامنے سندھ کے عوام کا مسئلہ اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔
ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے گورنر سندھ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر کامران ٹیسوری صوبہ سندھ میں وفاق کی نمائندگی کررہے ہیں، بجلی کے ٹیرف کا معاملہ وفاق کی ذمہ داری ہے، گورنر وفاقی حکومت کے سامنے سندھ کے عوام کا مسئلہ اٹھائیں۔
پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 70 فیصد سے زائد ریونیو اور 77 فیصد گیس سندھ سے حاصل کی جاتی ہے، سندھ کا آئینی حق ہے کے پہلے یہاں کی ضرورت پوری ہو۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کیلئے ریلیف کیلئے کامران ٹیسوری کو وزیراعظم سے مطالبہ کرنا چاہیے، سعدیہ جاوید نے مزید کہا حکومتِ سندھ بجلی بلوں کی ستائی عوام کیلئے جلد اہم اعلان کرے گی۔
واضح رہے کہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا تھا کہ سندھ حکومت کو بھی پنجاب کی طرح اپنے صوبے کی عوام کو ریلیف دینا چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ پنجاب کی طرح عوام کو 14 روپے فی یونٹ بجلی کی کمی کا ریلیف دیں۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا سندھ کے عوام کو پنجاب کی طرح بجلی کے بلوں میں ریلیف نہ ملا تو احساس محرومی پیدا ہو گا، سندھ حکومت کو خط لکھ رہا ہوں کہ وہ بھی صوبے میں بجلی سستی کرنے کے فنڈ مختص کرے۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…