امریکا کو سی پیک بند کرنے کی یقین دہانی اور چین سے پیسے بٹورے جارہے ہیں: فضل الرحمان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا کو سی پیک بند کرنے کی یقین دہانی کروائی جا رہی ہے اور چین سے سی پیک بنانے کے عوض پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔
لکی مروت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں پاکستان کی معاشی قوت ختم کرنا چاہتی ہیں، امریکا دہشتگردی ختم نہیں کرنا چاہتا بلکہ وہ دہشتگردی کا خالق ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لکی مروت اور فاٹا کی سرزمین پر آگ لگی ہے اور بدامنی کے شعلے جل رہے ہیں، انہوں نے افغانستان سے مذاکرات کرکے کامیابی حاصل کی تھی وہ کامیابی ناکامی میں کس نے بدل دی؟
انہوں نے کہا کہ طالبان کو آپ نے راستہ دیا جو دن اب دہاڑے سڑکوں پر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انہیں یہ الیکشن قبول نہیں، وہ جعلی حکومت اور الیکشن کو نہیں مانتے، الیکشن کے نتائج کو تبدیل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں کہ اپنے وسائل پر کسی کو قابض نہیں ہونے دیں گے، اصلی اور نقلی حکمران سُن لیں بلوچستان، خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں کے وسائل کے ساتھ کھڑے ہیں کسی کو اس پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

16 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

19 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

22 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

32 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

36 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

1 hour ago