خیبرپختونخوا میں بجلی کی قیمتیں کم نہ کی گئی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے: ایمل ولی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ سستی بجلی خیبر پختونخوا پیدا کر رہا ہے لیکن 14 روپے فی یونٹ ریلیف پنجاب میں دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پختونخوا میں بجلی کے نرخوں میں کمی نہ کی گئی تو ہم ایک ماہ بعد اسلام آباد کا رخ کریں گے اور دھرنا دیں گے۔
ایمل ولی نے کہا کہ جس صوبے میں آئی پی پیز کی بھرمار ہے وہاں ووٹ بینک کی خاطر بلوں میں کمی کی جارہی ہے، خیبرپختونخوا میں آئی پی پیز سے ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں ہو رہی تو یہاں عوام ان کا بوجھ کیوں برداشت کریں؟
انہوں نے کہا کہ پیداواری لاگت کے حساب سے پختونخوا میں بجلی کے نرخوں کا تعین صوبے کا حق ہے، بجلی اور گیس کی مد میں پختونخوا کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے وفاقی حکومت ہنگامی اقدامات کرے۔
واضح رہے کہ تین روز قبل مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبے میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 2 ماہ کیلئے 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے اقدامات کو سراہا تھا جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا نواز شریف کو عوام کے درد کا احساس ہے اور وہ ہمیشہ عوام کی فلاح کیلئے کام کرتے ہیں۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

6 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

13 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

22 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

48 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago