خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے مزید 4 بچے جاں بحق، تعداد 6 ہوگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ کے شہر خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے مزید 4 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔
خیرپور کی تحصیل پیر جو گوٹھ کے قریب گاؤں حبیب بروہی میں رات گئے زہریلا کھانا کھانے سے 10 سے زائد بچوں کے حالت غیر ہو گئی، جن کو اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال پہنچ کر 2 بچے فوت ہو گئے جبکہ 8 افراد کے حالت تشویشناک تھی جن میں آج صبح مزید 4 بچے دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی، جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں دلبر غلام اصغر، فہمیدہ گنج، بیبی سونیا اور دیگر شامل ہیں جبکہ 4 بچوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے، جن میں مریم حاجانی، منظور، محمد بخش شامل ہیں، 6 لاشیں علاقے میں پہنچے پر سوگ کا سماں اور گھر میں قہرام مچ گیا جبکہ گاؤں میں ہر آنکھ اشک بار ہے۔
ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ سول اسپتال میں انتظامات اور ڈاکٹرز موجود نہیں تھے، جس کی وجہ سے ہمارے بچوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں، غفلت برتنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب بارش کے بعد کچے سے بچوں کو سول اسپتال منتقل کرنے پر دیر ہونے کی وجہ سے بچوں کے حالت زیادہ خراب ہو گئی، جس کے وجہ سے اموات زیادہ ہوئی ہیں۔
ادھر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کھانے میں کوئی زہریلی چیز تھی جس کی وجہ اموات ہوئی ہیں، ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اس میں پتہ چل جائے گا کون سی چیز تھی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے 6 بچوں کی نمازہ جنازہ تھوڑی دیر میں ادا کی جائے گئی۔

Recent Posts

لاہور ہائی کورٹ میں وائس چانسلرز کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ میں پروفیسر ڈاکٹر شیخ اسرار احمد نے پنجاب کی گیارہ…

4 hours ago

خوارج کا لکی مروت میں نمازمغرب کےدوران مسجدپرحملہ،جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)لکی مروت میں نماز مغرب کے دوران ایک مسجد پر خوارج نے حملہ…

4 hours ago

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے…

4 hours ago

ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔…

5 hours ago

عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان جہلم جیل سے رہا

جہلم (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خان…

5 hours ago

پی آئی اے کا 33 جہازوں پر مشتمل فضائی بیڑہ مزید سکڑ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پی آئی اے کا 33 جہازوں پر مشتمل فضائی بیڑہ تکنیکی خرابیوں کے سبب…

6 hours ago