گیس کی قیمتیں ماہانہ یا سہ ماہی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ توانائی کی حفاظت اور اقتصادی ترقی کیلئے پیٹرولیم سیکٹر کے مسائل حل کرنے کیلئے ایکشن پلان مرتب کیے جائیں۔
نائب وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار پیٹرولیم سیکٹر کی ای اینڈ پی کمپنیوں کو درپیش مسائل پر غور کیلئے قائم کردہ کمیٹی کے پہلے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں گیس کی قیمتیں ماہانہ یا سہ ماہی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اس موقع پر مقامی اور غیر ملکی ای اینڈ پی کمپنیوں کے سربراہان نے سرکلر قرضے کے بڑھنے کی وجہ سے سیکٹر کی سکیورٹی اور استحکام سے متعلق خدشات کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔
کمیٹی کے نجی شعبے کے اراکین نے بھی ڈاؤن اسٹریم گیس سیکٹر سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا اور اس کے استحکام کو بہتر بنانے کیلئے نجی کمپنیوں کیلئے سیکٹر کو کھولنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس کے دوران تفصیلی بحث و مباحثے کے بعد پیٹرولیم ڈویژن کو صنعت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔
فورم نے پیٹرولیم ڈویژن کو اوگرا آرڈیننس میں مناسب ترامیم تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ گیس کے نرخوں میں ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے ایک میکانزم متعارف کرایا جا سکے۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

7 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

11 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

13 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

23 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

27 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

55 mins ago