کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی چیمبر آف کامرس نے سندھ کے عوام کو بھی بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا مطالبہ کردیا۔
کراچی چیمبر نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ وفاق پنجاب کی طرح سندھ کو بھی بجلی بلوں میں فوری دینے ریلیف کا اعلان کرے اور سندھ کے عوام کو بھی بجلی بلوں میں 14روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے۔
کراچی چیمبر نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے عوام بھی بجلی کے زائد بلوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں، وفاق پنجاب کی طرح سندھ کو بھی بجلی بلوں میں فوری ریلیف کا اعلان کرے، سندھ کے عوام اور تاجروں کے لیے موجودہ نرخ پر بل بھرنا ناممکن ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے اگست اور ستمبر کے بلوں میں فوری ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ 500 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دیا جائے گا، البتہ ریلیف 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے نہیں ہوگا۔
دوسری جانب پنجاب میں ریلیف ملنے کے بعد اب دیگر صوبوں سے بھی بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کے مطالبات سامنے آرہے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی اہلیہ اور سابق خاتون…
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…
نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…
ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…