حکومت نے سوشل میڈیا پر افواہوں اور قیاس آرائیوں کے خاتمے کے لیے عملی قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)،سوشل میڈیا پرافواہوں اور قیاس آرائیوں کا سیلاب ختم کرنے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہوتی نظر آرہی ہے . سول اور فوجی قیادت کے درمیان ڈیڈ لاک کے حوالے سے جو افواہیں پھیلی ہوئی تھیں، جس کی وجہ سے گزشتہ چند روز میں اسٹاک مارکیٹ اور سیاسی ارینا غیر یقینی صورت حال کا شکار رہی .

طاقتور حلقوں کے ذرائع کا اصرار ہے کہ کسی قسم کا کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے اور یہ مسئلہ جلد حل ہوجائے گا . اعلیٰ سول اور فوجی قیادت کے اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقات ہوئی ہے تاکہ باہمی اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کیا جاسکے . ملاقات کا تنیجہ اب تک سامنے نہیں آیاہے تاہم، ذرائع اس ملاقات کو ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے . . .

متعلقہ خبریں