پاکستان کا روس کیساتھ تجارت پر پابندیوں سے بچنے کیلیے برکس ماڈل اپنانے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا گیا جو 27 اور 28 اگست کو ماسکو میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں تجارت، توانائی اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔
روس سے تجارت پر پابندیوں سے بچنے کے لیے ترکیہ اور برکس ماڈل اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ روس کے ساتھ تجارت اور کاروبار سے متعلق اسٹیٹ بینک سے رہنمائی بھی لے لی گئی ہے۔ مقامی کرنسی میں تجارت اور بارٹر ٹریڈ منصوبے متعلق بات چیت بھی زیر غور آئے گی۔
جی ٹو جی فریم ورک اور پروجیکٹس، بی ٹی بی تعاون، محفوظ تجارت اور کاروبار کے طریقہ کار پر مشتمل دستاویزات کے تین سیٹ روسی وفد کو پیش کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز متعلق معاملات روس کے ساتھ شیئر کرنے یا نہ کرنے کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔
اونچائی پر اور ناسازگار موسمی حالات میں جاری ہائیڈل پراجیکٹس کے لیے بجلی کی ترسیلی لائنیں بچھانے کے لیے روسی مہارت پر بات چیت کا امکان ہے۔
پاکستان اور روس کے درمیان ریلوے کے لیے مختلف روٹس پر بات چیت بھی متوقع ہے۔ کوئٹہ تفتان ریلوے منصوبے پر پہلے سے ہی دستخط کیے جا چکے ہیں جبکہ دوسرا روٹ کوہاٹ خرلاچی ریلوے سے افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک سے منسلک ہونا ہے۔
روس کی جانب سے خام تیل اور توانائی متعلق ضروریات پورا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

11 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

19 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

35 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

39 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

51 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

1 hour ago