عمران خان کو کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر یاد رکھا جائے گا، لیڈر کرسی پر بیٹھنے نہیں، عوام کے دلوں میں بسنے کیلئے ہوتے ہیں۔مریم نواز

پلندری (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر یاد رکھا جائے گا، لیڈر کرسی پر بیٹھنے نہیں، عوام کے دلوں میں بسنے کیلئے ہوتے ہیں۔مخالفین کو ضمنی الیکشن میں نواز شریف نے دن میں تارے دکھا دیئے۔عمران خان اب سراُٹھاکرچلنےکےبھی قابل نہیں رہے۔ راولاکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےمریم نواز نے کہا
کہ عمران خان اب چاہے الیکشن چوری کرو یا ڈبے اٹھا کر بھاگ جاؤ، چاہے الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کرلو، کشمیر اپنا فیصلہ سنا چکا، عمران خان کشمیر آنے کی زحمت نہ کریں، عمران خان نے کہا میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں، آپ عوام کی نہیں سلیکٹرز کی چوائس ہو۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان 22 سال جدوجہد کے بعد سر اٹھانے کے قابل نہیں، سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہو، عمران خان نے 22 سالہ جدوجہد کو کرسی کی خاطر تباہ و برباد کر دیا۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں بھارت نےکشمیرکوپاکستان کی شہ رگ سےکاٹ دیا۔ نوازشریف عوام کےووٹ کی پرچی کوروندنےکی اجازت نہیں دےگا،22سال کی جدوجہدسنتےسنتےسب کےکان پک چکےہیں، عمران خان یہ تم نےگھاٹےکاسوداکیا،تم یہ کہنےکےبھی قابل نہیں کہ تمہارےساتھ زیادتی ہوئی،نوازشریف نےبرہان وانی کیلئےشیرکیطرح سٹینڈلیا، کشمیرکےچپےچپےمیں نعرہ لگتا’’وزیراعظم نوازشریف‘‘۔ جوشیرہےوہ ڈٹ جائےجوبزدل ہےوہ ہٹ جائے۔پاکستان میں مہنگائی اورغربت کاسونامی آیاہوا ہے۔ 25جولائی کوکوئی کشمیری گھر نہ بیٹھے،شیرکوووٹ دیں۔مخالفین کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

4 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

4 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

4 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

4 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

4 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

4 hours ago