سرفراز نواز کی واکر سے چلنے کی ویڈیو وائرل

(قدرت روزنامہ)لندن میں مقیم سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز نواز واکر سے چل رہے ہیں . ماضی کے فاسٹ بولر سرفراز نواز ہڈیوں کے مرض میں مبتلا ہیں اور کئی ماہ سے چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، سرفراز نواز چلنے کے لئے واکر کا استعمال کرتے ہیں .

  سرفراز نواز اہل خانہ کے ہمراہ کئی برس سے لندن کے علاقے ٹوٹنگ میں مقیم ہیں . سابق فاسٹ بولر سرفراز احمد نے 55 ٹیسٹ میچوں میں 32 اعشاریہ 75 کی اوسط سے 177 وکٹیں حاصل کیں، ٹیسٹ میں اُن کی بہترین بولنگ 125 رنز کے عوض 11وکٹیں رہی . سرفراز نواز نے 1999 کرکٹ ورلڈکپ کے تین میچز کو فکسڈ قرار دیدیا انہوں نے 45 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور 63 وکٹیں حاصل کیں، بہترین بولنگ 27 رنز دے کر 4 وکٹیں رہی . شاید آپ یہ بھی پسند کریں . .

متعلقہ خبریں