ڈی سی پنجگور کا قتل، غفلت اور نااہلی پر ایس ایچ او سمیت لیویز کے 3 اہلکار معطل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کھڈکوچہ لیویز تھانہ کے ایس ایچ او اویس خان سمیت 3 لیویز سپاہیوں کو معطل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ پر قاتلانہ حملہ، غفلت اور نااہلی برتنے پر حکومت بلوچستان کی ہدایت پر ڈی جی لیویز نے ایس ایچ او لیویز تھانہ کھڈکوچہ بابو اویس خان سمیت تین لیویز اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا۔
کوئٹہ(یو این اے )ڈپٹی کمشنر زاکر بلوچ پر قاتلانہ حملے پر غفلت برتنے پر ایس ایچ او سمیت 3اہلکاروں کو معطل کردیا تفصیلات کے مطابق12 اگست کی شام کو ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں بدرنگ کے مقام پرمبینہ طور پر کالعدم تنظیموں کے ایک گروپ نے ناکہ لگا کر سنیپ چکینگ شروع کردی تھی،اسی اثنا میں ڈی سی پنجگور زاکر بلوچ بھی وہاں پہنچے،ان کے ساتھی ڈرائیور نے صورتحال دیکھ کر گاڑی موڑی اور بھگانے کی کوشش کی مگر کالعدم تنظیموں کے لوگوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکی زد میںآکر ایم پی اے پنجگور رحمت بلوچ اور ڈی سی زخمی ہوئے،ایک کلو میٹر کی مسافت ہر چوکی تھی اور تین کلو میٹر۔کی مسافت پر تھانہ اتنی زیادہ فائرنگ کے باوجود یہ نفری ایکٹو نہیں ہوئی اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقابلہ نہیں کیا، غفلت برتی،اس واقعہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زاکر بلوچ شہید ہو گئے تھے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سیکرٹری داخلہ شہاب خان کو جلد از جلد تحقیقات کرکے زمہ داران کا تعین کرنے اور سزا تجویز کرنے کا کہا تھا سیکرٹری داخلہ و ڈی جی لیویز نے خود جاکر جگہ کا معائنہ کیا اور ڈی سی قلات کو تحقیقات کا حکم دیا،ابتدائی تحقیقاتی انکوائری رپورٹ میں پاس کے تھانے کے ایس ایچ او سمیت تین دیگر لوگ غفلت کے مرتکب پائے گئے اور یوں انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ نے ان کو نوکریوں سے برخاست کر دیا

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

24 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

36 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

45 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

47 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

50 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

52 mins ago