خضدار میں اسپیشل ہاﺅسنگ اسکیم پر تعمیرات کی اجازت نہ دینے کیخلاف معذور افراد کا احتجاج


خضدار(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد معزوران خضدار کا اسپیشل ہاﺅسنگ اسکیم پر معذور افراد کو تعمیرات کے اجازت نہ دینے پرمعذور سیلاب متاثرین کے ساتھ تعاون ومدد نہ کرنے کے خلاف خضدارپریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی ومظاہرہ تفصیلات کے مطابق خضدار انجمن اتحاد معزوران کے احتجاجی ریلی وخضدار پریس کلب کے سامنے مظاہرہ سے انجمن معزوران کے صدر حافظ عبدالرازق شاہوانی جھالاوان ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مفتی جاویداحمد منصوری مینگل, بی این پی عوامی علما ونگ کے ضلعی آرگنائزر مولانا سید سیف الرحمن شاہ,آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن خضدار کے صدر اقبال کرد سینئر رہنما غلام حیدر مردوئی حافظ علی گل ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار پانچ میں اپنے آئینی حقوق کیلئے تین ماہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا تھا بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کرنے کیلئے معزور افراد کے ساتھ مذاکرات کیاگیا اور معاہدے کیئے گئے جن میں معزور افراد کیلئے رہائشی اسپیشل ہاﺅسنگ اسکیم پانچ فیصد ملازمت کوٹہ سے 6 ماہ میں دس ملازمتیں دینا وغیرہ پچیس سال ہو رہے ہیں کہ کسی ایک معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوا ہے اسپیشل ہاﺅسنگ اسکیم پر معزور افراد کو جان بوجھ کر تعمیرات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اب انجمن اتحاد معزوران مجبور ہوکر احتجاج کا راستہ اختیار کیاہے معزور افراد انتہائی تکلیف دہ کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں کسی بھی حوالے سے حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کوئی تعاون نہیں کر رہاہے انجمن اتحاد معزوران اپنے شیڈول کے مطابق اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

Recent Posts

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

2 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

2 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

3 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago

توشہ خانہ؛ نیب کی عمران اور بشریٰ کی سزا کالعدم ،کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…

3 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص وسائل عوام کے ٹیکسز کا پیسہ ہے ، جن کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…

3 hours ago