پاکستان میں منکی پاکس کے کیسز، کراچی میں بھی خطرے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس سے متعلق ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
پاکستان میں منکی پاکس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کراچی میں بھی اس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
شہر کے نجی اور سرکاری اسپتالوں سمیت محکمہ صحت سندھ کی جانب سے منکی پاکس سے بچاؤ کیلئے انفیکشن کنٹرول الرٹ اور ایڈوائزریز جاری کردی ہیں جس میں اس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق منکی پاکس ایک وائرل انفکشن ہے جو جانوروں سے انسانوں یا انسان سے انسان میں ایک میٹر کے فاصلے سے پھیل سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بخار، سر اور پٹھوں میں درد، گلے کی خراش اور غدود کی سوجن اس مرض کی ابتدائی علامات میں شامل ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں منکی پاکس سے بچاؤ کی فی الوقت ویکسین دستیاب نہیں ہے جبکہ چیچک کی ویکسین منکی پاکس سے کچھ حد تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

5 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago