فیض اپنے لیے کام کررہے تھے، باجوہ اور انکی جوڑی پی ٹی آئی کیلئے بدنامی کا باعث بنی: شیر افضل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ اور فیض حمید کی جوڑی پی ٹی آئی کیلئے بدنامی کا باعث بنی، فیض پہلے جنرل باجوہ کے آدمی تھے اور اس سے زیادہ اپنے لیے کام کررہے تھے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ میری پہلے اور آج کی رائے ایک ہی ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی بحیثیت ڈی جی آئی ایس آئی کردار تھا سیاسی مخالفین کو تنگ کرنا، مقدمات بنانا، قمر جاوید باجوہ کی ایما پر قاضی فائز عیسیٰ کے حوالے سے ریفرنس تیار کرنا، لوگوں پر مقدمات بنا کر سیلوں میں ڈلوانا یہ تمام حرکتیں کوئی وکیل اپرو نہیں کرسکتا، اس وقت بھی مذمت کی ہمیشہ کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنرل (ر) باجوہ اور فیض حمید کی جوڑی پی ٹی آئی کیلئے بدنامی کا باعث بنی، فیض پہلے جنرل باجوہ کے آدمی تھے اور اس سے زیادہ اپنے لیے کام کررہے تھے، یہ سمجھتا ہوں دونوں کی جوڑی تاریخ اور وقت نے ثابت کیا ہے ہمارے لیے بدنامی کا باعث بن گئی نیک نامی کہیں سے کھاتے میں نہیں آئی۔
ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سے ماضی کی ملاقاتوں سے اخذ کیا کہ قید میں جانے کے بعد انہیں فیض حمید کے کردار پر شک ہوگیا تھا۔
شیر افضل مروت نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کنٹرولڈ ہوتی ہیں، پارٹی کے تمام افراد کو رسائی ملنی چاہیے، یہ نہ ہو کہ مخصوص لوگ جیل جائیں اور وہی کنٹرول کریں۔
ان کا کہنا تھاکہ 22 اگست کو ہر حال میں جلسہ ہوگا، خیبر پختونخوا سے قافلے کرینیں اور تمام لوازمات لے کر آئیں گے ، حکومت روک نہیں سکے گی۔

Recent Posts

وزارت داخلہ کا اسلام آباد انتظامیہ کو شہر میں کسی بھی اجتماع کو روکنے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو فول…

9 mins ago

پشاور ہائیکورٹ: راجہ بشارت، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت منظور

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں راجہ بشارت، عالیہ حمزہ اور صنم…

17 mins ago

آئینی ترامیم پر کافی حد تک ہم آہنگی پیدا ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمان

ٹنڈو الہ یار(قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام ف کے سبراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

31 mins ago

آئینی ترامیم پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، اے این پی نے اپنا مسودہ پیش کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئینی ترامیم پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اے این پی کی…

40 mins ago

بھارتی صحافی برکھا دت کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ) بھارتی صحافی برکھا دت نے نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی…

54 mins ago

حکومت عمران خان سے ملاقات کروادے، ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کرے، صنم جاوید

پشاور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ خان صاحب سے…

1 hour ago