پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 33.64 فی صد اضافہ ہوگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگیا، رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں آئی ٹی برآمدات کی ترسیلات 286 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں۔
وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی کے مقابلے میں رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات میں 33.64 فی صد اضافہ ہوا ہے۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی میں آئی ٹی برآمدات 214 ملین ڈالرز رہیں جبکہ رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں برآمدات کی ترسیلات 286 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ مالی سال کے پہلے ماہ کی مجموعی برآمدات میں آئی ٹی کا حصہ 46 فیصد ہے۔
وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے موجودہ حکومت آئی ٹی برآمدات میں مزید اضافے کیلئے کوشاں ہے، اگلے مالی سال آئی ٹی برآمدات کا ہدف 3.5 بلین ڈالر ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

5 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

6 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

6 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago