راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اڈیالاجیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولتکاری کے معاملے پر جیل کے مزید 6 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے جیل ملازمین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جن میں ایک خاتون سوئپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے 3 اہلکار شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ خواتین اسٹاف جیل میں بشریٰ بی بی اوربانی پی ٹی آئی کے درمیان پیغام رسانی کرتا تھا جب کہ حراست میں لیے گئے ملازمین کے موبائل فون بھی قبضے میں لےلیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں نگرانی کےلیے افرادی قوت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سکیورٹی اداروں نے عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو بھی حراست میں لیا تھا جب کہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز کے بولڈ سین پر سوشل میڈیا پر…
من گھڑت اور بے بنیاد شکایات کنندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم…
الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،…
جلد ہی پاکستان آئیں گے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈرامہ سیریزسلطان صلاح الدین ایوبی پاکستان اور…
یہ تبدیلیاں کینیڈا میں امیگریشن کے نظام کو متاثر کر سکتی ہیں اسلام آباد (قدرت…
مسنگ پرسنزاورآزادی کا ڈھونگ رچا کرگمراہ کیا جارہا ہے، دہشتگردوں کا مقصد صرف بلوچوں کو…