شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 1 دہشت گرد ہلاک

(قدرت روزنامہ)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 1 دہشت گرد مارا گیا ہے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز کا آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، آپریشن کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا .

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوئی ہیں، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے . . .

متعلقہ خبریں