راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان کی بہن علیمہ خان، بشریٰ بی بی اور ان کی بیٹیوں کے درمیان تکرار کا واقعہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران خواتین کے شور شرابے کی حقیقت سامنے آ گئی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو کے دوران اڈیالہ جیل کے فیملی پورشن میں شور شرابا شرابا ہوا تھا، جس میں خواتین کی آوازیں بلند تھیں۔
جیل ذرائع کی جانب سے علیمہ خان، بشریٰ بی بی اور ان کی بیٹیوں میں تو تکرار کی تصدیق کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ علیمہ خان نے عدالت میں خاتون وکیل کے حوالے سے بات کی تھی، جس کے دفاع میں بشریٰ بی بی اور ان کی بیٹی نے جواب میں جملے دہرائے۔
بحث مباحثہ کے دوران بشریٰ بی بی اور علیمہ خان آپس میں الجھی تھیں اور دونوں میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔ خواتین کے شور شرابے کے باعث بشریٰ بی بی کی کم عمر نواسی رونے بھی لگی تھی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خواتین پورشن سے ہونے والے شور شرابے پر 3 مرتبہ اپنی گفتگو میں وقفہ بھی کیا تھا۔
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…