پرائیویٹ سکولوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پنجاب پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی بل تیار

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے پرائیویٹ سکولوں کو ریگولیٹ کرنے کی تیاریاں کر لی ہیں اور اس مقصد کیلئے پنجاب پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کا بل تیار کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی پرائیویٹ سکولوں کو کنٹرول کرے گی اور محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس مقصد کیلئے تیار کردہ مجوزہ منظوری کیلئے کابینہ کو ارسال کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کے ذریعے پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے کیساتھ ساتھ سکولوں میں والدین سے فیس کے علاوہ اضافی چارجز کی وصولی کو کنٹرول کیا جائے گا۔
مذکورہ اتھارٹی کو پرائیویٹ سکولوں کے خلاف کارروائی کا مکمل اختیار ہو گا اور یہ اتھارٹی کسی بھی قانون کی خلاف ورزی پر پرائیویٹ سکولوں کے خلاف قانونی کارروائی کرسکے گی جبکہ اس بل میں اساتذہ کے تحفظ کیلئے شق بھی شامل ہے۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

1 min ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

11 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

37 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago