’بجلی قیمت میں ریلیف بے وقوفی‘ وزیراعلی سندھ کے بیان پر مریم نواز کا سخت ردعمل


لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وزیراعلی سندھ کی جانب سے بجلی قیمت میں ریلیف کو بے وقوفی کہنے پر ردعمل سامنے آگیا۔ مریم نواز نے لاہور میں صوبے بھر کے پوزیشن ہولڈر طلبا کے اعزاز میں ایوان وزیراعلی میں تقریب منعقد کی، جس میں ان کے والدین اور ٹیچرز کو بھی مدعو کیا۔ مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعام، میڈل اور سرٹیفکیٹ بھی دیے۔
اس موقع پر مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو والدین اور اساتذہ کی خدمت اور احترام کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہونہار بچے ہمارے سر کا تاج ہیں۔
پنجاب میں بجلی کی قیمت میں 14 روپے فی یونٹ کمی کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو ماہ کے لیے بلز میں ریلیف دیا ہے، کم از کم دو ماہ تو عوام کے سکون سے گزریں گے، یہ قلیل مدتی ریلیف نہیں اس کے بعد ہم بہت بڑا شمسی توانائی کا منصوبہ لارہے ہیں جو ہمیشہ کےلیے صارفین کو زیادہ بلز سے نجات دے گا۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کو بے وقوفی قرار دینے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کسی نے لفظ استعمال کیا یہ بے وقوفی ہے، اس پر میں ہنس پڑی۔
مریم نواز نے پی پی پی کی سندھ حکومت سے سوال کیا کہ کرپشن کا پیسہ جیب میں ڈالنا، پروٹوکول، جہازوں، ہیلی کاپٹرز ، گاڑیوں کے قافلوں پر پیسے خرچ کرنا بے وقوفی نہیں اور عوام کو ریلیف دینا بے وقوفی ہے؟ اگر عوام کو 2 ماہ کا ریلیف بھی مل جائے تو میرے لیے اس سے زیادہ سعادت و خوشی کی بات نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے اس بات کا افسوس ہے، میں تو چاہتی ہوں پورے پاکستان کو ریلیف ملے، پنجابی بعد میں پہلے پاکستانی ہوں، پنجاب میں ریلیف کسی نے تحفے میں مجھے نہیں دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پنجاب حکومت کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عجیب و غریب اعلانات کیے جاتے ہیں تو ہمیں پریشانی ہوتی ہے، ان بیوقوفی کے اعلانات کا کیا جواب دیا جائے، ان عجیب اعلانات سے ہم پریشانی میں آجاتے ہیں۔

Recent Posts

سعودی عرب میں 100 غیر ملکیوں کو سزائے موت، کتنے پاکستانی شامل؟

سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں رواں برس پاکستانی سمیت 100 سے زائد افراد کو پھانسی…

6 mins ago

چاہتا ہوں مذاکرات ہوں، کوئی حل نکلے اور عمران خان کی رہائی ہو، شیخ رشید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنہوں نے…

28 mins ago

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں کتنے مقدمات درج، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے…

34 mins ago

24 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کیلئے خصوصی کنٹینر تیار، ساؤنڈ سسٹم نصب

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے لیے خصوصی…

50 mins ago

شہری علاقوں میں دہشتگردی کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا،مذاکرات کیلئے ریاست اور حکومت کے دروازے کھلے ہیں: سرفرازبگٹی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نےکہا ہے کہ خطے میں صرف بلوچستان میں…

57 mins ago

اپنا مارے گا

تحریر:حمیراعلی ہمارے ہاں بچوں کے رشتے کرتے ہوئے اپنے خاندان کو ترجیح اس بنا پر…

1 hour ago