گاڑی کو مزنگ تھانے میں بند کیا گیا تھا . صوبائی وزیر کی گاڑی کے سات چالان واجب الا ادا تھے . ذرائع کے مطابق ، وزیر جیل خانہ جات پنجاب کی گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی جعلی تھی . فیاض الحسن چوہان گاڑی پکڑے جانے پر برہم ہوگئے آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا . آئی جی کے احکامات پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے . موجودہ حکومت نے ٹریفک کے سسٹم کو بہتر کرنے کیلئے ای چالان کا نظام متعارف کروایا ہے جس کی گرفت سے اعلیٰ سرکاری اور سیاسی عہدیدار بھی نہیں بچ سکتے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی گاڑی ای چالان نادہندہ نکلی ، سیف سٹی اتھارٹی نے 7 چالان جمع نہ ہونے پر صوبائی وزیر کی گاڑی پکڑی تھی .
واضح رہے کہ سیف سٹی نے فیاض الحسن چوہان کی گاڑی کو مزنگ چوک سے پکڑا تھا .
متعلقہ خبریں