اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے ضمانت کا غلط استعمال کیا، مریم نواز نیب کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی مرتکب ہوئیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب لاہور میں طلبی پر نیب آفس پر حملہ کیا گیا، ملزمان کا یہ عمل ان کے خلاف گواہان پر بھی دباؤ ڈالنے کا سبب بنا،اس لئے ان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سزائیں سنائی تھیں جن کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں زیر سماعت ہیں اور عدالت نے ملزمان کی سزائیں معطل کر رکھی ہیں۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…