یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کیلئے سخت پالیسی کا اعلان، نئی شرائط لاگو


بنیادی شرائط پوری نہیں کی گئی تو انہیں ایئرپورٹ پر ہی روک دیا جائے گا، سفیر
متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی جانب سے حال ہی میں ملازمت یا وزٹ ویزا پر آنے والے ایشیائی باشندوں کے لیے سخت پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں حکام نے امارات جانے والے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے پاس امارت میں ہوٹل میں قیام کی دستاویز، مناسب رقم اور واپسی کا ٹکٹ جیسی بنیادی چیزیں نہیں ہوں گی تو انہیں ہوائی اڈوں سے واپس کردیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق ٹریول انڈسٹری کے ایگزیکٹوز نے کہا کہ پاکستان اور دیگر ممالک سے وزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات آنے والے سیاحوں کے پاس درہم 3,000 فنڈز، واپسی کا ٹکٹ اور ہوٹل میں رہائش یا خاندان کے کسی فرد کے ساتھ رہائش کا ثبوت ہونا ضروری ہے اور جو لوگ ان معیارات کو پورا کرنے میں ناکام ہوئے تو انہیں ان کے آبائی ممالک کو واپس بھیج دیا جاتا ہے۔
دبئی اور شمالی امارات کے لیے پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے امارات میں مقیم تمام 17 لاکھ پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ مقامی قوانین کی پابندی کریں اور ان کا احترام کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ متحدہ عرب امارات میں قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جاتا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو خلاف ورزی پر جرمانے اور قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات روزگار کی تلاش کے اعتبار سے پاکستانیوں کے لیے سرفہرست مقامات میں سے ایک ہے۔ 2023-24 میں، 230,000 پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات پہنچے جو سعودی عرب کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago