پنجگور (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کو ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی شہادت میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 18 اور 19 اگست کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے تین دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور 12 اگست کو ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی شہادت کے بھی ذمہ دار تھے۔ اس آپریشن کے ذریعے مجرموں سے ان کی اس گھناؤنی کارروائی کا بدلہ لے کر انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…