زیر سمندر خراب ہونے والی انٹرنیٹ کیبل ٹھیک کر دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر فجیرہ کے قریب سمندر میں بچھائی گئی انٹرنیٹ کیبل خراب ہونے سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی واقع ہو گئی تھی تاہم مذکورہ کیبل میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فجیرہ کے قریب زیر سمندر بچھی انٹرنیٹ کیبل میں پیدا ہونے والی خرابی دور کر دی گئی ہے اور مذکورہ کیبل کے ذریعے انٹرنیٹ سروسز کو مکمل طور پر بحال کرنے کیلئے کام جاری ہے۔
ایک روز قبل ملک بھر میں سست رفتار انٹرنیٹ کی شکایات موصول ہونے لگی تھیں جس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ زیر سمندر بچھی 25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیاءیورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی پیدا ہو گئی ہے۔ تاہم پی ٹی اے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ خراب ہونے والی کیبل ٹھیک کی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یو اے ای میں فجیرہ کے قریب سب میرین کیبل میں خرابی کی نشاندہی کی گئی تھی جس کے باعث پاکستان میں متعدد صارفین کو انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فجیرہ کے قریب 40 ٹیرابائٹ کی کیبل ٹوٹ گئی جس کے باعث انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں جبکہ ذرائع کا مزید یہ کہنا تھا کہ خرابی کو دور کرنے میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

43 mins ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

46 mins ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

49 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

1 hour ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

2 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago