کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے پر پاکستانی اداکارہ سجل علی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سجل علی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کی فوٹیج کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا اس ملک پر اسے اعتماد ختم ہورہا ہے اور یہ دیکھ کر خوف آرہا ہے کہ مردوں کے لیے خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنا کتنا عام ہو گیا ہے،‘‘۔
انہوں نے لکھا کہ “میں مدد نہیں کر سکتی اور سخت ناامید ہوں کہ ہم کس طرف جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں موٹرسائیکل پر بچے کو لے کر گھومنے والے شخص نے گلی میں چلتی ہوئی باحجاب خاتون کو دن دہاڑے ہراساں کیا اور پھر فرار ہوگیا تھا۔
مذکورہ واقعہ بارہ اگست کو پیش آیا تھا اور آخری اطلاعات تک پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…