ن لیگ اور پی پی قیادت نے بجلی ریلیف پر اپنے رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے فوری طور پر پارٹی رہنماؤں کو بجلی ریلیف کے معاملے پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر سختی سے روک دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کے صارفین کو بجلی میں فی یونٹ 14 روپے ریلیف کا اعلان کیا گیا جس پر دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے ن لیگ پر تنقید شروع کردی گئی جس میں سندھ حکومت کے رہنما سرفہرست رہے۔
سندھ حکومت میں شامل رہنما شرجیل میمن، سعید غنی اور دیگر نے ن لیگ کو دیگر صوبوں میں نرخ کم کرنے کا مطالبہ کیا اور ن لیگ کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری سمیت آج مریم نواز نے بھی پیپلز پارٹی پر تنقید کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اپنی اپنی جماعتوں کے رہنماؤں کو بجلی ریلیف کے معاملے پر بیان بازی سے روک دیا ہے اور پابند کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر بیان نہ دیں۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

21 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

33 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

42 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

44 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

47 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

49 mins ago