بلوچستان سے ایران جانے والے 3 زائرین میں ایم پاکس کی تصدیق


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان سے ایران جانے والے تین زائرین میں ایم پاکس (منکی پاکس) کی تصدیق ہوئی ہے۔ ماں، بیٹا اور بیٹی کو ایران پہنچتے ہی روک دیا گیا۔تینوں افراد دو روز قبل کوئٹہ سے زیارات کے لیے ایران کے راستے عراق کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ایرانی حکومت نے تینوں افراد کو ایران میں قرنطینہ کردیا ہے، ایرانی حکومت نے وزارت صحت کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ایران آنے والے تمام زائرین کے ٹیسٹ کرکے انہیں روانہ کیا جائے۔اس میں کہا گیا کہ تمام زائرین کو سفری دستاویزات کے ہمراہ منکی پاکس چیک اپ سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے 15 اگست کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دی گئی وبا ”منکی پاکس“ کی خطرناک قسم پہلی بار افریقہ سے باہر تشخیص ہونے پر ماہرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یورپی ملک سویڈن میں پہلی بار ”کلیڈ ون بی“ کی تشخیص ہونے پر ماہرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس وقت دنیا بھر میں منکی پاکس کی دو اقسام پھیل رہی ہیں، جس میں سے خطرناک قسم ”کلیڈ ون بی“ صرف افریقہ میں ہی پھیل رہی تھی لیکن اب اس کا پہلا کیس یورپ میں بھی تشخیص ہوگیا۔منکی پاکس کی دو قسمیں ”کلیڈ ون اور کلیڈ ٹو“ ہیں اور دونوں کی مزید دو قسمیں ”کلیڈ ون بی“ اور ”کلیڈ ٹو بی“ بھی ہیں۔کلیڈ ون بی کو خطرناک ترین قسم قرار دیا جاتا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ صرف افریقی ممالک میں پائی جاتی رہی ہے۔دنیا بھر میں 2022 میں منکی پاکس کے جو کیسز پھیلنا شروع ہوئے تھے وہ ”کلیڈ ٹو بی“ تھے، جسے کم خطرناک تصور کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

لاہور جلسہ: 21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 21…

5 mins ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

12 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

20 mins ago

نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…

27 mins ago

اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے…

40 mins ago

اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اداکاروں کو کتنے پیسے ملے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں اننت امبانی کی شادی کے چرچے دنیا بھر میں…

47 mins ago