کوئٹہ، لاپتہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کی احتجاجی ریلی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میںلاپتہ ڈاکٹر عبدالحئی کی عدم بازیابی کے خلاف اہلخانہ کی جانب سے ریلی اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد ۔ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے اہل خانہ بے بلوچستان یونیورسٹی سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جو مختلف شاہراؤں سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب پہنچی ،جہاں لواحقین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا-اس موقع پر لاپتہ ڈاکٹر عبدالحئی کے لواحقین کے ہمراہ دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت بڑی تعداد میں شہری شریک تھیں ، مظاہرین نے لاپتہ افراد کے تصاویر اُٹھائے جبری گمشدگیوں کے خلاف نعرہ بازی کی ۔لوحقین کا کہنا تھا کہ آواران کے رہائشی جبری لاپتہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کو یکم جون 2024 کو لاپتہ کیا، تین مہینے گزرنے کے باوجود ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا بھائی سرکاری ملازم ہے اور وہ آواران ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بطور او ٹی آپریٹنگ اسسٹنٹ ہے اور اسے کلینک سے لاپتہ کیا اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انھیں عدالتوں میں پیش کرے وگرنہ میرے بھائی کو منظرعام پر لاکر ہمیں مزید اذیت سے نجات دلائی جائے۔ ریلی میں شریک جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور سرکاری حکام ہمارے پیاروں کو منظرعام پر لیکر آئیں۔انہوں نے مزید کہا حکومت کی جانب سے ہمیں ہمارے پیاروں کی بازیابی کے بدلے پیسوں کی پیشکش در اصل لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے سالوں سے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے جہدو جہد کررہے ہیں اگر حکومت کچھ دے سکتی ہے تو ہمیں انصاف فراہم کرےاور ہمارے پیاروں کو بازیاب یا عدالتوں میں پیش کریں ۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago