اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے افسران کی طرف سے من پسند تعیناتیاں کروانے کیلئے دباؤ ڈلوانے والے افسران کو متنبہ کردیا ہے کہ ٹرانسفر پوسٹنگز کیلئے غیرقانونی طریقے کا استعمال، بدتمیزی تصور ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر پر دباؤ ڈلوانے والے افسران کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ افسران کا من پسند پوسٹنگ لینے کیلئے اثر و رسوخ کا استعمال، تشویشناک ہے، تعیناتیوں کیلئے اثرو رسوخ کا کلچر ادارے کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ مڈ لیول کیرئیر افسران بھی اثر و رسوخ کے ذریعے من پسند پوسٹنگز کے خواہاں ہیں، ایسے افسران جونیئرز کیلئے انتخاب کا ناقص ماڈل بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی اثر و رسوخ کا استعمال مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے، اگر کسی افسر کا صحیح مسئلہ ہو تو تعیناتی کے وقت اس کی پریشانی کا خیال رکھا جائے گا تاہم افسر کو اپنی پریشانی کا تحریری ثبوت دینا پڑے گا۔
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…
پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…
پانچ آئی پی پیز کا معاہدہ ختم، 18 سے بات چیت جاری ہے، اس کے…