اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اٹلی کے ساحل پرڈوبنے والی لگژری یاٹ (کشتی) ڈوبنے کے بعد برطانوی ٹیک ٹائیکون مائک لینچ اور ان کی بیٹی سمیت لاپتا 6 افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔
لاپتا افراد میں برطانوی ٹیک ٹائیکون مائک لینچ، مورگن اسٹینلے انٹرنیشنل کے چیئرمین جوناتھن بلومر اور معروف امریکی وکیل کرس مورویلو شامل ہیں۔
برطانوی ٹیک ٹائیکون مائک لینچ کی 18 سالہ بیٹی ہانا، جوناتھن بلومر اور کرس مورویلو کی بیویاں بھی لاپتا افراد میں شامل ہیں۔
لگژری کشتی کے ڈوبنے سے ایک شخص ہلاک ہوا تھاجس کی شناخت کشتی کے باورچی کے طور پر ہوئی جبکہ کشتی پر سوار دیگر 15 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔
برطانوی ساختہ بیسیان کشتی پر 22 افراد سوار تھے، طوفان سے ٹکرانے کے باعث کشتی کو حادثہ پیش آگیا۔
اٹالین حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں مزید افراد کے زندہ بچنے کی امید دم توڑتی جا رہی ہے، خدشہ ہے کہ لاپتا افراد کی لاشیں کشتی میں پھنس گئی ہیں۔
کشتی کے کپتان نے بتایا تھا کہ طوفان سے ٹکرانے کے بعد کشتی پلٹ گئی تھی اور دو منٹ سے بھی کم وقت میں کشتی ڈوب گئی، جس سے کشتی کے اندر موجود لوگوں کو جان بچانے کی مہلت بھی نہیں مل پائی۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…