اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارشوں کے باعث سندھ کے اکثر علاقوں میں سیلابی صورتِ حال برقرار ہے، سینکڑوں دیہات زیر آب گئے، لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
سانگھڑ کی تحصیل ٹنڈو آدم میں 50 سے زائد دیہات سیلاب سے متاثر ہونے کے بعد مکین اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
نوشہرو فیروز میں پوائنٹ بکھری کے مقام پر دریائے سندھ میں سیلابی ریلا ٹکرانے کے بعد بچاؤ بند پر دو روز قبل شگاف پڑنے سے مزید 10 گاؤں اور فصلیں زیرِ آب آگئیں جبکہ پشتوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔
سکھر میں 98 فیصد علاقوں سے برساتی پانی کا نکاس مکمل کرلیا گیا، سکھر اسٹیشن، کچی آبادی گول ٹکری اور بے نظیر کالونی سے بھی پانی کے نکاسی کا عمل جاری ہے، نکاس آب کا کام آج مکمل ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاڑکانہ، کیرتھر پہاڑی کے قریب حمل جھیل اور دادو کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کیلئے زیر تعمیر گھروں کا معائنہ کیا۔
لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 26 اگست کو سیلاب کا خطرہ ہے جس کا جائزہ لینے کیلئے آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سے بہت زیادہ بارشیں ہو چکی ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا سفر 7…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ملکہ کیملا حال…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے پاکستان کے عوام اور کرکٹرز کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے حکمراں اتحاد اور اپوزیشن کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراٹے کمبیٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اگلے ایونٹ میں…