’’ مجھے لگتا ہے کہ عائشہ اکرام ۔۔۔۔‘‘ مینار پاکستان واقعہ پر حریم شاہ بھی بول پڑی، تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے عائشہ اکرم سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے کہا جب مینار پاکستان کا واقعہ ہوا تو پاکستان سے باہر تھی،تب ہم نے بھی عائشہ اکرم کے ساتھ ہمدردی کی تھی،اب ایسا لگتا ہے کہ عائشہ اکرم جھوٹ کا سہارا لے کر یہاں تک پہنچی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو میں حریم شاہ کا کہنا تھا شروع میں ہم نے بھی عائشہ اکرم کیساتھ ہمدردی کی تھی لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ عائشہ اکرم نے جھوٹ کا سہارا لیا اور یہاں تک پہنچی ہے ،ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا اگر عائشہ اکرم سچی تھی تو اسے مقابلہ کرنا چاہیے تھا ۔
حریم شاہ نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک کو میں نے پاکستان میں متعارف کرایا،میں ٹک ٹاک سے پہلے ہی مشہور تھی،انہوں نے کہا میں نے ہمیشہ بدمعاش لوگوں سے پنگالیا اور اوقات یاد کرائی تھی، س نے پنگا لیا اس کو سبق سکھایا ہے،ظالم کے خلاف خاموش رہنا توہین سمجھتی ہوں۔
ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا کہنا تھا لوگوں کا میرے بارے میں یہ خیال بالکل غلط ہے کہ پیسہ کمانے کی خاطر لوگوں کیساتھ ٹک ٹاک بناتی ہوں ،اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے ،انہوں نے کہا جو بھی میرے ساتھ غلط کرے گا اسے سبق سکھا کر رہوں گی ،آج تک بے حیائی کو پروموٹ نہیں کیا اور نہ ہی کروں گی ۔
غیر معیاری مواد کی روک تھام سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ ہمارے اداروں کو غیر معیاری مواد کو روکنے کیلئے الرٹ رہنا چاہیے ،ادارے اگر غیر معیاری مواد کو نہیں روک سکتے تو پھر ٹک ٹاک پر بھی پابندی لگنی چاہیے ۔

Recent Posts

راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رسولی نکال دی گئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت…

18 mins ago

شیر افضل نے بچپن کی شرارتوں کے قصے سنا کر ناظرین کو لوٹ پوٹ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں…

23 mins ago

کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی عمران خان کو رہائی دے دینی چاہیے، 9 مئی کے حوالے سے مجھے علم نہیں ، مشاہد حسین کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں…

25 mins ago

سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات…

28 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

35 mins ago

وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ بنا لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ…

38 mins ago