نواز نے 30 سال بعد بھی پنجاب کی سیاست کی، انہیں پورے ملک میں بجلی نرخ کم کرنے چاہئیں: حافظ نعیم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے پنجاب کو بجلی کی بلوں میں ریلیف دیکر 30 سال بعد بھی پنجاب کی سیاست کی، انہیں پنجاب کے بجائے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر ملکی سطح پر بجلی نرخ کم کرنے چاہئیں تھے۔
کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی اب وزیراعظم کے بس کی بات نہیں رہی ہے، بجلی کے بل ادا کرنا عوام کیلئے ممکن نہیں رہا۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ اب معلوم ہوا کہ بجلی نہ بنانے کے پیسے لیے گئے ہیں، ان لوگوں نے پیسے بھی لیے اور ٹیکس بھی نہیں دیا، حکومت آئی پی پیز کو لگام دے کر عوام کو ریلیف دے، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں حکومتی لوگ بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بدامنی پھیلی ہوئی ہے، لاپتا افراد کے حوالے سے بلوچستان میں لوگ احتجاج کررہے ہیں، احتجاج کرنا ہر ایک کا آئینی حق ہے، احتجاج کو روکنے سے نفرتیں پیدا ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاپتا افراد کا مسئلہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، لاپتا افراد کو آئین کے مطابق عدالتوں میں لایا جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بلوچستان سے سوئی گیس نکلتی ہے پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے، سیندک سے نکلنے والے خام مٹیریل کیلئے فیکٹری لگائی جائے، بہاولپور کی طرح یہاں بھی سولر پارک بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کوحقوق کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں، بارڈر ٹریڈ کو فروغ دیا جائے، ایران سے سستی گیس کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ یکم ستمبر سے حق دوعوام کو، حق دو بلوچستان تحریک شروع کر رہے ہیں، ہم اپنی تحریک خود چلائیں گے کسی کا کندھا نہیں بنیں گے، لوگ بتائیں کہ تحفظ آئین پاکستان تحریک کہاں ہے؟

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

3 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

16 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

22 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

25 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago