جناح ہاؤس حملہ کیس: سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)9مئی جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم حماد نذیر کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، عدم شواہد کی بنیاد پر سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔
سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے پوچھا کہ ملزم پر کیا الزام ہے؟ وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ ملزم پر پولیس کانسٹیبل کو ڈنڈا مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار کو ہجوم نے پتھر مار کر زخمی کیا تھا۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا ملزم موقع پر موجود تھا؟ وکیل نے جواب دیا کہ ملزم دکاندار ہے موقع پر موجود نہیں تھا۔ جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا ملزم کی موجودگی کی کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے؟
جسٹس منصور علی شاہ نے بھی استفسار کیا کہ ملزم کی موجودگی کے کیا شواہد پیش کیے گئے ہیں؟ وکیل نے جواب دیا کہ کوئی سی سی ٹی وی پیش نہیں کی گئی نہ شواہد موجود ہیں۔
جس کے بعد عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں ایم پی اے لطیف نذر کی ضمانت قبل از گرفتاری پر بھی سماعت ہوئی، ایم پی اے لطیف نذیر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔
معاون وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کے وکیل اکرم اعوان کی طبیعت ناساز ہے، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیا آپ التوا لینا چاہتے ہیں؟ جس پر معاون وکیل نے استدعا کی کہ وکیل اکرم اعوان کے آنے تک سماعت ملتوی کی جائے۔
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

12 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

22 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

35 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

40 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

44 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

3 hours ago