پاکستان کیلئے نئے قرض پروگرام کی منظوری اگلے ماہ تک مؤخر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کےلیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈکے شیڈول میں پاکستان کا نام تاحال شامل نہیں کیا گیا اور ایگزیکٹو بورڈ 28 سے 30 اگست تک ویتنام سمیت 3 دیگر ملکوں کی درخواستوں پرغورکرےگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کےلیے نئے قرض پروگرام کی منظوری اگلے ماہ تک مؤخرکردی گئی ہے جب کہ دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر قرض بروقت رول اوور نہ ہونے کو تاخیر کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے بورڈ اجلاس سے پہلے ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانیوں کی شرط لگا رکھی ہے، پاکستان کے پاس سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر، چین کے 4 ارب ڈالر اور یو اےای کے 3 رب ڈالر ڈیپازٹ ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت 3 ممالک کے 12 ارب ڈالرکے ڈیپازٹ رول اوورکرانے اور کمرشل قرض کی ری فنانسنگ کے لیے کوشاں ہے جب کہ پاکستان کو رواں مالی سال کمرشل قرض سمیت مجموعی طور پر26 ارب40کروڑ ڈالرکی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

Recent Posts

ملک میں مہنگائی کی شرح پھر بڑھ گئی، 19 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے…

8 mins ago

کم عمر بچی کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کی کوشش؛ دلہا گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) کم عمر بچی کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کی کوشش…

25 mins ago

آئینی ترامیم پر فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد اور بلاول بھٹو کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی وفد نے فضل الرحمان سے…

43 mins ago

کراچی؛ موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری قتل

کراچی(قدرت روزنامہ)محمود آباد لیاقت اشرف کالونی میں مسلح ڈکیتوں نے دن دیہاڑے موٹر سائیکل چھیننے…

56 mins ago

الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کا پابند ہے، سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں کے کیس میں دوسری وضاحت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کی دوسری وضاحت جاری کردی…

1 hour ago

فلسطین اور لبنان کے مسلمانوں کو مصیبت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، وزیرِاعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین اور لبنان کے مسلمانوں کو…

1 hour ago