پرویز الہٰی سے متعلق غیرضروری درخواست، نیب پر 2 لاکھ روپے جرمانہ


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی سے متعلق غیرضروری درخواست پر نیب پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے نیب کی درخواست غیر ضروری قرار دے کر خارج کردی۔ عدالت نے پرویز الہٰی سے متعلق غیرضروری درخواست دائر کرنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
عدالت نے کہا کہ نیب کی درخواست عدالتی وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ نیب نے پرویز الہی کو نیب انکوئری کا ریکارڈ دینے سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ نیب رولز کے مطابق انکوائری کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ نیب کورٹ نے پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں کے ریفرنس کی انکوائری کا ریکارڈ دینے کا حکم دیا تھا۔

Recent Posts

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

9 mins ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

19 mins ago

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…

20 mins ago

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، علی امین گنڈا پور قافلے کے ہمراہ اٹک کراس کر گئے

اٹک (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا…

29 mins ago

بھارتی فلمساز مہیش بھٹ نے پاکستانی گلوکار وارث بیگ سے معافی کیوں مانگی؟ حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) وارث بیگ گزشتہ چند دہائیوں سے پاکستان کی میوزیکل نڈسٹری کا ایک…

51 mins ago

سوشل میڈیا پرحکومت ، ریاستی اداروں کیخلاف تخریبی مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف منظم اورتخریبی پروپیگنڈہ…

51 mins ago