بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر لورالائی سے کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال صوبے بھر میں کانگو میں مبتلا مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی۔فاطمہ جناح اسپتال کے مطابق بلوچستان کے علاقے ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ ایک شخص سراج الدین کو ناک منہ سے خون آنے کی شکایت پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کے ٹیسٹ کئے گئے اور ٹیسٹ میں کانگو وائرس کی تشخیص ہو گئی جس پر اسے مزید علاج معالجے کے لیے فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ کے آئسولیشن وارد میں داخل کرا دیا گیا۔اسپتال کے مطابق رواں سال 22 افراد کو کانگو وائرس کے باعث داخل کیا گیا، جن میں سے اب تک 5 افراد فوت ہو چکے جبکہ 17 علاج مکمل ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کئے گئے اور اب بھی ایک شخص زیر علاج ہے۔یاد رہے کہ 16 اگست کو بلوچستان میں کانگو وائرس میں مبتلا ایک مریض دم توڑ گیا تھا۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

7 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

10 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

13 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

23 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

27 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

54 mins ago