کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ماڑی پٹرولیم کمپنی نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں گیس کے ذخائر دریافت کیئے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ میں اس حوالے سے مختصر خبر دی گئی ہے ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز چاغی میں گیس کے ذخائر کی دریافت کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ دریافت ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (MPCL) نے کی جو کہ پاکستان کی ایک اہم تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار کی کمپنی ہے۔ اس منصوبے کے تحت چاغی کے علاقے میں کامیابی کے ساتھ گیس کے ذخائر کی تلاش کی گئی جس کے نتیجے میں ملک کے توانائی کے ذخائر میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ کامیابی بلوچستان کے ضلع چاغی میں حاصل کی گئی جہاں ماری پٹرولیم نے ایک نئے گیس کے ذخیرے کا سراغ لگایا۔ اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے مزید تکنیکی اور قانونی مراحل طے کیے جائیں گے جس کے بعد گیس کی پیداوار شروع کی جائے گی۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…