ناراض ارکان کو منانے کی کوشش کریں گے، جان محمد جمالی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت بچانے کےلیے ناراض ارکان کو منانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کے سینئر رہنما جان محمد جمالی نے پارلیمانی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہا ناراض اراکین بھی اجلاس میں آجائیں گے، بات چیت کے ذریعے ناراض ارکان کو منانے کی کوشش کریں گے۔
20اکتوبر کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کیے جانے کا امکان اور ناراض 14 اراکین نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔
ذرائع کے مطابق ناراض ارکان میں بیشتر کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے ہے جبکہ بی این پی عوامی اور پی ٹی آئی رکن بھی عدم اعتماد کرنے والوں میں شامل ہیں۔
تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مستعفی وزیر ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ 65 کے ایوان میں جام کمال کو صرف 24 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ اسپیکر بلوچستان جلد اسمبلی اجلاس بلائیں اور تحریک عدم اعتماد پیش کریں۔
اسد بلوچ نے کہا کہ ہم ناراض گروپ نہیں بلکہ متحدہ گروپ ہیں، اورسیاسی بحران سے بہت سے مسائل پیدا ہو گئے ہیں جبکہ جام کمال بازی ہار گئے ہیں۔ایم پی اے نصیب اللّٰہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی بلوچستان میں پہلے دن سے اتحادی تھی اور اب بھی ہے جبکہ جام کمال سے گزارش ہے کہ وہ فوری استعفیٰ دیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بھی حزب اختلاف کے اراکین کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی جسے گورنر سیکریٹریٹ کی جانب سے بعض تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر واپس کیا گیا تھا۔

Recent Posts

فیروزخان کی دوسری شادی،سابقہ اہلیہ بچوں کے ساتھ سیر سپاٹوں پر نکل پڑیں

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکار فیروز خان کی دعا نامی لڑکی سے دوسری شادی کے بعد…

4 mins ago

علی ظفر بھی چاہت فتح علی خان کی’’ صلاحیتوں‘‘ کے معترف ہوگئے

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا اسٹار کاشف رانا عرف چاہت…

9 mins ago

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات(قدرت روزنامہ)سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل…

13 mins ago

نیب ترامیم کیس کی براہ راست سماعت سیاسی مقاصد کیلیے استعمال ہوسکتی ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم انٹرا کورٹ اپیلوں پر تیس…

20 mins ago

5جون سے ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور دیگر فوڈ پوائنٹس پر پلاسٹک بیگز میں کھانا دینے پر پابندی عائد

لاہور(قدرت روزنامہ) 5جون سے ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور دیگر فوڈ پوائنٹس پر پلاسٹک بیگز میں کھانا…

1 hour ago

آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہو گی،سعودی سفیر کا قومی ٹیم کیلئے خصوصی پیغام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواب بن سعید احمد المالکی نے ٹی…

1 hour ago