لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کو الگ یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے ، بساک


خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ خضدار وڈھ میں واقع لسبیلہ یونیورسٹی کی سب کیمپس جو آئے روز مسائل کی گڑھ بن چکی ہے جہاں گزشتہ کئی عرصے سے اساتذہ و طالبعلم سراپا احتجاج ہوکر بہت ہی جائز اور سادی مطالبات کررہے ہیں، حکومت ومحکمہ تعلیم کی عدم سنجیدگی سے وڈھ کیمپس کے جائز مطالبات عدم توجہی کے شکار ہیں جس کی ہم نہ صرف مزمت کرتے ہیں بلکہ اسے تعلیم دشمنی قرار دیکر بلوچ اساتذہ و طالبعلموں کی حق تلفی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ میں اساتذہ کی عدم مستقلی و تنخوہوں کی کمی، اسٹوڈنٹس ہاسٹل کا نہ ہونا، بنیادی تعلیمی سہولیات کی عدم دستیابی، بے جا پروجیکٹوں میں پیسے خرچ کرکے کرپشن کرنا سمیت دیگر ایسے مسائل ہیں جن کی حل کے بغیر ایک جامعہ نہیں چل سکتی اور نہ ہی وہاں نوجوان پڑھ لکھ کر آگے جا سکیں گے۔ وڈھ میں یونیورسٹی کا قیام قریب و جوار کے لوگوں کے لئے ایک اہم تعلیمی سہولت ہے کیونکہ وڈھ ایک ایسا تعلیمی مرکز ہے جہاں کئی چھوٹے چھوٹے علاقوں کے نوجوان آکر اپنا اعلی تعلیمی سفر جاری رکھتے ہیں۔ مگر بدقسمتی سے جامعہ کی حالت دیکھ کر کئی نوجوان اپنا تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ترجمان نے بلوچستان کے تعلیمی مسائل پر کہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حکومت کی طرف سے تعلیمی مسائل عدم توجہی کے شکارہیں جس میں حکومت سنجیدہ ہوکر حل کرنے کے بجائے لفاظی احکامات دیکر عوام کو مطمین کرنے کی ناکام کوشش کرتی ہے جو نا صرف عوام کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ ایک جرم کے مرکبے میں آتی ہے۔حکومت بلوچستان و حکام اعلی کی جانب سے ایسے غیرسنجیدگی قابل مزمت ہونے کے ساتھ ساتھ مجرمانہ ہیں۔ ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ گزشتہ کئی عرصے سے جاری اساتذہ و طالبعلموں کے مطالبات بالکل جائز و حل طلبی ہیں، ہم بطور طلباء تنطیم اپنے قوم کے لیے ہر تعلیمی مسائل پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکومت و حکام اعلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اہم مسئلے کو سنجیدگی سے لیکر حل کرکے وڈھ کیمپس کو الگ یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے اور اساتذہ و طالبعلموں کے مسائل حل کیے جائیں۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

8 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

20 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

26 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

29 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago