برطانیہ میں صحت کےادارے این ایچ ایس کی ویٹنگ لسٹ بلند ترین سطح پرپہنچ گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں صحت کےادارے نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) کی ویٹنگ لسٹ بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق این ایچ ایس کے اعداد و شمار کے مطابق 76 لاکھ لوگ معمول کےعلاج کے منتظر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وبائی امراض کی وجہ سے این ایچ ایس پر شدید دباؤ ہے، دل اور دوران خون کی بیماریاں برطانیہ میں اموات کی ایک بڑی وجہ ہیں۔
ان بیماریوں کی وجہ سے برطانیہ میں ہر سال تقریبا ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد اموات ہوتی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلتھ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ ہائی انکم ممالک میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے معاملے میں برطانیہ کا شمار بدترین ممالک میں ہونے لگا ہے۔
ہیلتھ فاؤنڈٰیشن کے مطابق اسپتالوں میں نگہداشت کے معاملے میں ہائی انکم ممالک کی فہرست میں برطانیہ کارکردگی کے اعتبار سے سب سے بدترین ملک شمار ہونے لگا ہے جبکہ ایک دہائی پہلے تک برطانیہ ان بہترین اقوام میں شامل تھا کہ جہاں لوگ ماہرین سے 4 ہفتے میں ایک بار اپنی صحت کا معائنہ کروا پاتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ایک تھنک ٹینک کے نئے تجزیے کے مطابق برطانوی نظام صحت 2013 میں ہائی انکم ممالک کے بہترین نظام صحت سے 2023 میں بدترین میں شمار ہونے لگا ہے۔
کیئر کوالٹی کمیشن کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک پوسٹ کے مطابق حالیہ سروے میں زیادہ تر پارٹیسپنٹز نے برطانوی اسپتالوں کے ان پیشںٹ سروسز سے متعلق عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
سی کیو سی کے مطابق پارٹیسپینٹس کا خیال ہے کہ اسپتالوں سے روٹین چیک اپ کیلئے بھی انہیں طویل انتظار سے گزرنا پڑ رہا ہے، تاہم زیادہ تر لوگوں نے ڈاکٹروں اور اسپتال کے عملے کے رویے سے متعلق اطمینان اور اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

1 min ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

13 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

19 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

22 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago