کراچی: بجلی بل میں میونسپل ٹیکس لگانے پر شہری کا انوکھا احتجاج


کراچی(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں بجلی کے زیادہ بلوں کے ستائے عوام سراپا احتجاج ہیں، حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کا دعویٰ تو کررہی ہیں لیکن سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں بجلی کا بل گھر کے کرائے سے زیادہ آرہا ہے جس کے باعث عوام پریشان ہیں۔
کراچی میں ایک صارف نے بل میں میونسپل ٹیکس لگانے پر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
شہری نے کچرے کی بالٹی گھر سے اٹھا کر کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر پھینک دی اور اپنے غصے کا اظہار کیا۔
شہری نے کہاکہ کے الیکٹرک بجلی کے بلوں میں کے ایم سی چارجز کے نام پر 400 روپے وصول کررہا ہے۔
شہری نے کہاکہ میں نے کے الیکٹرک کے نمائندوں سے جاکر پوچھا کہ کیا کچرا دفتر کے باہر ڈال دوں تو انہوں نے کہاکہ اگر کچرا یہاں پھینکنا چاہتے ہیں تو پھینک دیں۔
شہری نے احتجاجاً کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر کچرے کی بالٹی پھینکتے ہوئے غصے کا اظہار کیاکہ جو بل لے رہے ہیں وہ اب کچرا بھی اٹھائیں۔
انہوں نے کچرے کی بالٹی کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر پھیکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی، جو وائرل ہوگئی۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

3 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago