سکاؤٹس مشکل گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، سردار یار محمد رند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بوائے سکاٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر اور صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ سکاٹس ٹیموں نے جس انداز میں ہرنائی کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی وہ قابل تحسین ہے. سکاٹس کیجانب سے متاثرہ علاقوں کا سروے اور ضروریات پر منبہ رپورٹ مرتب کرنے کے اقدام سراہتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ سکاٹس اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں. جب تک متاثرین کی مکمل بحالی نہیں ہوگی سکاٹس ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود رہے گی. ہرنائی کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر بلوچستان بوائے سکاٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر و صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ سکاٹس کی ٹیم نے ہرنائی میں زلزلہ متاثرہ علاقوں کا سروے کیا جس کے بعد لوگوں کی ضروریات اور دیگر اشیا ضروریہ پر مبنی رپورٹ مرتب کیا. رپورٹ کی روشنی میں زلزلہ متاثرین مین امدادی سامان تقسیم کیا.اس موقع پر صوبائی کمشنر بوائے سکاٹس ایسوسی ایشن سردار یار محمد رند نے متاثرین کو تقین دلاتے ہوئے کہاکہ بلوچستان بوائے سکاٹس ایسوسی ایشن مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے اور جب تک ممکن ہو سکا

ٹس ٹیمیں یہی پر قیام کرکے متاثرین کی ہرممکن مدد و خدمت کرتے رہیں گے. انہوں کہا کہ روز اول سے سکاٹس کی ڈسٹرکٹ ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہے اور متاثرین اور امدادی ٹیموں کی مدد میں مصروف عمل ہے.بلوچستان بوائے سکاٹس کی صوبائی ہیڈ کوارٹر میں ایمرجنسی کوارڈی نیشن سیل بھی تیار کیا گیا ہے جہاں صورتحال کی مانیٹنگ کی جارہی اور سکاٹس ٹیموں کی جانب سے رپورٹ ہونیوالے سروے کی روشنی ضروریات کا جایزہ بھی لیا جارہا ہے اور ضروریات کے مطابق امدادی سامان کی پیکیجز تیار کئے جاتے ہیں. سکاٹس ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود رہے گی اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہی گے. جبکہ سکاٹس ٹیمیں کوئٹہ میں بھی الرٹ ہے جبکہ زلزلے والے دن ہی کوئٹہ کے ہسپتالوں اور ٹراما سینٹر میں بھی موجود رہی. سکاٹس ٹیمیں ہسپتالوں میں زخمیوں کے ساتھ موجود ہے اور ان ضروریات کو پوری کرنے میں متاثرین اور میڈیکل ٹیموں کی مدد کررہے ہیں

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

29 mins ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

39 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

51 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

59 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

1 hour ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

1 hour ago