عمران خان کی ہدایت پر آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی، آئندہ تاریخ کا اعلان کردیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر آج اسلام آباد میں ترنول کے مقام پر ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اعظم سواتی نے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کے ہمراہ جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں مذہبی جماعت کے احتجاج سے متعلق آگاہ کیا، جس پر بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کسی بھی انتشار سے بچنے کے لیے آج ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ 8 ستمبر کو ہوگا جس کے بارے میں پہلے سے نوٹیفائی ہوچکا ہے۔
اسلام آباد کی انتظامیہ نے بھی پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 8 ستمبر کو اسلام آباد میں عوامی اجتماع منعقد کرسکتی ہے۔ جلسے کے لیے 40 نکاتی شرائط سے بھی پی ٹی آئی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں، جلسے کے پیش نظر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون کو سیل جبکہ اسلام آباد کے سرکاری و نجی اسکولوں میں آج (22 اگست) تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے صورتحال کے تناظر میں طلبہ کی حفاظت کے پیش نظر اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریڈ زون سیل۔۔ اسلام آباد کے سرکاری و نجی سکولوں میں آج 22 اگست کو تعطیل کا اعلان
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے صورتحال کے تناظر میں سکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کارکنوں کو آج اسلام آباد میں ترنول کے مقام پر ہونے والے پی ٹی آئی جلسے میں شرکت یقینی بنانے کے حوالے سے آڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ پی ٹی آئی آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے اس پیغام میں عمران خان نے کہا، ’آج ہمارا جلسہ ہورہا ہے جس میں شرکت کے لیے جس جس نے پلان بنایا ہوا ہے وہ مقررہ وقت سے پہلے نکلے، کیونکہ راستے بند ہوں گے، آج آپ کو ہر صورت نکلنا ہوگا، کیونکہ یہ تحریک انصاف یا عمران خان کی جنگ نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان کے روشن مستقبل کی جنگ ہے، آج ہم ایک تاریخ بنانے جارہے ہیں۔‘
ترجمان ایجوکیشن بورڈ ارسلان چیمہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں میٹرک ضمنی امتحانات جاری ہیں، میٹرک ضمنی امتحانات کے راولپنڈی میں صرف 6 امتحانی مراکز ہیں، میٹرک کے پرچے شیڈول کے مطابق ہوں گے، آج جمعرات 22 اگست کو ہونے والا پرچہ بھی شیڈول کے مطابق ہوگا۔
دوسری جانب اسلام آباد کے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے آج ہونے والے جلسے اور مظاہرے کی وجہ سے میٹرو بس اسٹیشنوں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے جبکہ میٹرو بس سروس آج معطل رہے گی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے بھی صوبے بھر میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں 22 سے 24 اگست تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں ہر قسم کے سیاسی و عمومی اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔
امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔ پابندی کا اطلاق دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ اس کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا مگر ضلعی انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی تھی جس پر پارٹی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ ہر صورت اسلام آباد میں جلسہ کرے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ضرور جلسہ کریں گے جو پُرامن ہوگا۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جلسے کا این او سی منسوخ کرنے پر اپنے ردعمل میں بیرسٹر گوہر نے ہا کہ اسلام آباد جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت دیگر مرکزی قیادت شریک ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اگر عدالت نے احکامات جاری کیے ہیں تو پھر انتظامیہ کی جانب سے این او سی منسوخ نہیں کیا جاسکتا، ہم ریڈ زون سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر جلسہ کررہے ہیں اور دھرنے کا کوئی پروگرام نہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے چیف کمشنر کو بروقت جلسہ شروع کرکے بروقت ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس کے باوجود جلسے کا این او سی منسوخ کرنا غیرآئینی اور غیرقانونی اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعت نے ڈی چوک میں صبح 8 بجے احتجاج کی کال دی ہے، جبکہ ہمارا جلسہ شام 5 بجے شیڈول ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جمعرات کو اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ ہوگا، خیبر پختونخوا کا قافلہ 3 بجے صوابی سے روانہ ہوگا، جس کی قیادت وہ خود کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کن مرحلہ ہے، فیصلہ ہوجائے گا کہ اس قوم کی طرف سے کون عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، حق کے لیے کھڑا ہے، اپنے آئین کے لیے کھڑا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں صوابی سے قافلے کی قیادت خود کروں گا، ہم ڈنکے کی چوٹ پر یہ جلسہ کر کے دکھائیں گے۔
پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں قتل کرنے کی سازش ہورہی ہے، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہوکر رہے گا، کارکنان تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ترنول پہنچیں۔
انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت سے چھٹکارے کا وقت آچکا، اگر مجھے شہید بھی کردیا جائے تو میری وصیت ہے کہ میرے جنازے کو وہیں رکھ کر جلسہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص آپ کو توڑ پھوڑ کرتا نظر آئے تو اس کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں ہوگا اس کو گرفتار کریں۔
عامر مغل نے کہا کہ انتظامیہ نے اسلام آباد میں دفعہ 144 لگائی ہے، ہم اس کے ٹکڑے کرکے دارالحکومت میں دفعہ 804 لگائیں گے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

4 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

5 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

5 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

5 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

6 hours ago